ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے سورج پور کوتوالی علاقے میں واقع بی ایل انٹرنیشنل کمپنی کے ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا دے رہے تھے۔ اسی دوران کمپنی کے باؤنسرز نے انہیں دھکا دے دیا۔ اس دوران کچھ خواتین بےہوش بھی ہوئیں اور کچھ کو معمولی چوٹیں بھی آئیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 'شکایت کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔' Bouncers Push Women in Noida
- یہ بھی پڑھیں: Man Beaten to Death by Bar Staff in Noida: نوئیڈا کے ریستوران میں ہاتھا پائی، ایک نوجوان ہلاک
حال ہی میں نوئیڈا کے ایک پب میں باؤنسرز نے ایک نوجوان کی جان لے لی تھی۔ گزشتہ 25 اپریل کو پرچیز مینیجر کو گارڈن گیلیریا، سیکٹر-38A کے لوسٹ لیمن پب میں باؤنسر نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ پب میں 7400 روپے کے لین دین پر تنازعہ ہوا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پب کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔