ETV Bharat / state

Urdu Book Released in UP Assembly اترپردیش اسمبلی میں مجموعہ غزل 'منتظر نگاہوں میں' کا رسم اجرا - مجموعہ غزل منتظر نگاہوں میں کی رونمائی

غزلوں کا یہ مجموعہ قانون ساز کونسل کے اسپیشل سکریٹری اور فائنسس کنٹرولر شری کرشن دت ڈونڈیال نے لکھا ہے جس کا رسم الخط ہندی ہے۔ اس میں اردو الفاظ کی مدد سے سماج اور زندگی کے مختلف مراحل کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Urdu Book Released in UP Assembly
Urdu Book Released in UP Assembly
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:11 AM IST

Updated : Nov 24, 2022, 7:26 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کے راج رشی پروشوتم داس ٹنڈن ہال میں آج ایک مجموعہ غزل 'منتظر نگاہوں میں' کا اجرا چیئرمین ریاستی قانون ساز کونسل کنور مانویندر سنگھ کے ذریعہ کیا گیا۔ یہ مجموعہ غزل، قانون ساز کونسل کے اسپیشل سکریٹری اور فائنسس کنٹرولر شری کرشن دت ڈونڈیال نے لکھا ہے جس کا رسم الخط ہندی ہے اور اس میں اردو الفاظ کی مدد سے زندگی کے مختلف مراحل اور متعد ایام کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تقریب اجراء کے موقع پر چیئر مین کنور مانویندر سنگھ نے کہا کہ غزل ادب کی ایک صنف ہے، جو ملک کی ثقافتی وراثت سے مالا مال ہے۔ اس کتاب کے توسط سے لوگ زندگی کو بہتر طریقہ سے سمجھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:

National Book Fair in Patna قومی کتاب میلہ میں اردو کا ایک بھی اسٹال نہیں، اردو داں طبقہ مایوس
Alchemy of Light book Vol III released: کلام شیخ العالمؒ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی

انہوں نے رسم اجرا کے موقع پر مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے غزل گوئی صنف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل کو اشعار میں پرونا اور زندگی پیچ و خم کو بیان کرنا انتہائی مشکل ہوتا۔ اس فن کو زندہ رکھنے میں ایسے منصفین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر ریاستی قانون ساز کونسل کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر راجیش سنگھ اور دیگر افسران، ملازمین اور معززین موجود رہے۔

Last Updated : Nov 24, 2022, 7:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.