ETV Bharat / state

رائے بریلی: کانگریس پر خراب کوالٹی کا امدادی سامان تقسیم کرنے کا الزام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کانگریس پر سنسنی خیز الزامات عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع صدر رام دیو نے کہا کہ 'ضلع کے لال گنج قصبے میں کانگریس کے ارکین کے ذریعہ تقسیم کیا جارہا امدادی سامان انتہائی خراب معیار کا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی شکایت کی ہے۔'

رائے بریلی: کانگریس پر خراب کوالٹی کی امدادی سامان تقسیم کرنے کا الزام

author img

By

Published : May 27, 2020, 12:23 PM IST

ریاست اتردیش کے ضلع رائے بریلی میں منگل کو بی جے پی کے ضلع صدر نے ضلع کانگریس کمیٹی پر خراب کوالٹی کا امدادی سامان تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رائے بریلی: کانگریس پر خراب کوالٹی کی امدادی سامان تقسیم کرنے کا الزام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران رائے بریلی کے بی جے پی ضلع صدر رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ 'بی جے پی لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے ہی عوام میں مسلسل اناج تقسیم کر رہی ہے لیکن انہوں نے کانگریسیوں کو کہیں بھی اس کام میں مصروف نہیں دیکھا۔'

تاہم انہوں نے کانگریس پر سنسنی خیز الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع کے لال گنج قصبے میں کانگریس کے اراکین کے ذریعہ تقسیم کیا جارہا امدادی سامان انتہائی خراب معیار کا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی شکایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' گووند پور میں کانگریس نے امدادی سامان تقسیم کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔

کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع صدر نے کہا کہ' اس پارٹی نے 70 سالوں سے ملک کو دھوکہ دیا اور اس بحران میں بھی پارٹی اپنی عادت سے باز نہیں آرہی ہے۔'

وہیں بی جے پی کے ضلع صدر کے الزامات پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر پنکج تیواری نے بی جے پی کو وژن کی خرابی سے دوچار قرار دیا۔

رکن پارلیمان سونیا گاندھی کے حامیوں کا دعوی ہے کے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے ہی یہاں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.