ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہوگا - PARLIAMENT WINTER SESSION

صدر مرمو نے 25 نومبر سے سرمائی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

PARLIAMENT WINTER SESSION
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہوگا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 10:13 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا آئندہ سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کو بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

رجیجو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "صدر نے حکومت ہند کی سفارش پر 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک سرمائی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ 26 نومبر 2024 (یوم آئین) کو آئین کو اپنانے کی 75ویں سالگرہ پر یہ پروگرام ایوانِ سدن کے سنٹرل ہال میں منایا جائے گا۔

یہ اجلاس مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے دو دن بعد ہوگا۔ توقع ہے کہ آئندہ سرمائی اجلاس میں مودی حکومت کے متنازع وقف (ترمیمی) بل کو دونوں ایوانوں میں پاس کرانے پر زور دیا جائے۔ اس کے علاوہ 'ون نیشن، ون الیکشن' کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) مختلف ریاستوں میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متنازعہ بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے باقاعدگی سے اپنی میٹنگیں کر رہی ہے۔ تاکہ ان کے سوالوں کے جواب دیا جا سکے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وقف (ترمیمی) بل کی اہمیت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ اسے سرمائی اجلاس میں لایا جائے گا۔ گروگرام، ہریانہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہم وقف بورڈ قانون کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں اہم میٹنگ، سرمائی اجلاس اور دہلی اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.