ETV Bharat / entertainment

لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، دہلی ایمس میں لی آخری سانس - SHARDA SINHA PASSES AWAY

لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی دہلی ایمس میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ شاردا سنہا بہار کے سپول کی رہنے والی تھیں۔

SHARDA SINHA PASSES AWAY
لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، دہلی ایمس میں لی آخری سانس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 10:39 PM IST

دہلی/پٹنہ: مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا انتقال کر گئیں۔ انہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں پیر کی شام تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ یہ جانکاری ان کے بیٹے انشومن سنہا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ شاردا سنہا کا منگل کو دہلی ایمس میں انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتا دیں کہ 22 اکتوبر سے شاردا سنہا دہلی ایمس میں زیر علاج تھیں۔ خصوصی ڈاکٹروں کی نگرانی میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ 4 اکتوبر کو شاردا سنہا کا آخری چھٹھ گانا یوٹیوب پر ریلیز ہوا۔

شاردا سنہا کی صحت بگڑ رہی تھی۔ دہلی میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ چند روز قبل ان کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔ ان کے مداحوں کا خیال تھا کہ اب شاردا سنہا صحت یاب ہو کر واپس آئیں گی لیکن آوازوں کی ملکہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔ شائقین بھی کافی مایوس ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی صحت کے بارے میں جانکاری لی تھی۔

شاردا سنہا کے بیٹے انشومن سنہا میڈیا کو ان کی صحت کی تازہ ترین معلومات دیتے رہے۔ شاردا سنہا کو پدم بھوشن سمیت کئی باوقار اعزازات ملے تھے۔ ان کا کریئر کافی طویل تھا۔ ان کے گائے ہوئے چھٹھ گانے آج بھی کلاسک بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.