ETV Bharat / state

بی جے پی صدر نے وارانسی میں دانشوروں سے کیا خطاب

جے پی نڈا نے کہا کہ کاشی مذہب، روحانیت اور سنتوں کا شہر ہونے کے ساتھ آزاد بھارت میں سیاسی تبدیلی کا گہوارہ ہے-

bjp
bjp
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:05 AM IST

بی جے پی نے ابھی سے ہی 2022 میں اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس کے لئے پارٹی کے ذریعہ اتوار کے روز وارانسی میں کئی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کارکنان کو پنچایت انتخابات کے متعلق تیار رہنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دو روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے اتوار کے روز یہاں مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کاشی کے انٹیلکچول لوگوں سے بھی بات چیت کی۔

لنکا پولیس تھانہ حلقہ میں واقع چودھری لال میں منعقد ایک پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے یہاں کے روشن خیال لوگوں سے بات چیت کی۔ اس پروگرام میں معاشرے کے ہر طبقے کے انٹیلکچول افراد شامل تھے۔

کاشی نے ملک کو ایک نئی سمت دی

پروگرام کے دوران بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کاشی مذہب، روحانیت اور سنتوں کا شہر ہونے کے ساتھ آزاد بھارت میں سیاسی تبدیلی کا گہوارہ ہے۔ سیاسی نقطہ نظر سے کاشی نے ملک کو جو رخ اور وژن دیا ہے وہ ہم سب کے لئے متاثر کن ہے۔ سیاست کے نئے کلچر کی اصل کاشی ہے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ضلع صدر کو وقفے وقفے سےمنڈل پرباقاعدہ میٹنگیں کرنی چاہیے۔ پارٹی کی پوری توجہ ڈویژن، سیکٹر اور بوتھ ہونی چاہئے۔ ضلع سربراہان کوبورڈ کے چیئرمین سے مستقل رابطہ رکھ کر تنظیم میں ہونے والے کاموں کی معلومات رکھنی چاہیے۔ ضروری ہدایات دیتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہرضلع صدر کا کام ہے کہ وہ ڈویژنل صدر سے معلومات حاصل کرے کہ مقررہ تاریخ پر میٹنگ ہوئی یانہیں، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کی میٹنگیں باقاعدہ ہونی چاہیے۔ پارٹی کا خیال ہے کہ تنظیم کی سب سے نچلی یونٹ یعنی بوتھ سب سے مضبوط ہونا چاہیے۔ لہذا تنظیم کے ذریعہ مقررہ مدت کے اندر بوتھ کمیٹی اور پننا ہیڈ بنانا ہوگا۔

نڈا نے سرکاری منصبوں کا صد فیصد فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئےتنظیم اور حکومت کے مابین تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کارکنوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام فلاحی اسکیموں کی اچھی معلومات ہونی چاہیے تاکہ سماج میں آخری صف میں لوگوں تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

سابق مرکزی وزیر نڈا نے تنظیمی ڈھانچے کے علاوہ پنچایت، اسمبلی سے لوک سبھا حلقوں تک کے پارٹی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے زیادہ سے زیادہ عوام سے مسلسل بات چیت بنائے رکھنے اور ان کے سکھ دکھ میں شامل ہونے کی نصیحت کی۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جے پی نڈا کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک کے اندرگورننس کی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی جے پی نڈا کی سربراہی میں پارٹی کے نظریات اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گورننس کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے، جس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں بی جے پی کارکنان بوتھ، ڈویژن، ضلع، خطے، ریاست اور قومی سطح پر ملک کے 135 کروڑ عوام کو راحت فراہم کرنے کا کام کر رہے تھے۔ اتنے بڑے سانحے میں کسی کو بھی شکایت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ کاشی کارکن پارلیمنٹ ملک کی قیادت کرتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.