ETV Bharat / state

فیروزآباد میں بی جے پی لیڈر کا قتل، سات گرفتار - بی جے پی لیڈر کے قتل

فیروزآباد پولس نے بی جے پی لیڈر کے قتل کے معاملے میں مخبر کی اطلاع پر تھانہ انچارج نارکھی اور ایس او جی ٹیم نے شوٹروں اور اس کے ساتھیوں کو دو موٹرسائیکل پرسوار چار لوگوں کو عالم پور پلیا سے حراست میں لیا۔

bjp leader killed in ferozeabad
فیروزآباد میں بی جے پی لیڈر کا قتل، سات گرفتار
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 10:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے فیروزآباد پولس نے بی جے پی لیڈر کے قتل کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے شارپ شوٹروں کو سپاری دینے والے سمیت سات ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سچندر پٹیل نے بتایا کہ 16 اکتوبر کی رات نارکھی علاقے میں قصبہ نگلا بیچ میں بی جے پی لیڈر دیاشنکر گپتا کی نامعلوم لوگوں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ جس میں کچھ لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے دیگر لوگوں پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نامزد ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا، اس واقعہ میں پولس شارپ شوٹروں کو تلاش کررہی تھی اور مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر سنیچر کی رات تھانہ انچارج نارکھی اور ایس او جی ٹیم نے اس قتل کے واقعہ میں شوٹروں اور اس کے ساتھیوں کو دو موٹرسائیکلوں پرسوار چار لوگوں کو عالم پور پلیا سے حراست میں لیا۔ ان سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے اپنانام دیاشنکر گپتا عرف ڈی کے، قتل کرنے کو قبول کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کرنے میں ایشور دیو گپتا، پھول کشور عرف پھولے پترگن سریش چنر گپتان ساکن نگلا بیچ بتائے۔ پوچھ تاچھ میں ملزموں کے ذریعہ قتل کرانے کی وجہ زمینی تنازعہ وآپسی چپقلش بتایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.