ETV Bharat / state

BJP Leader Consumes Poison in Jaunpur جونپور میں بی جے پی لیڈر نے کھایا زہر، حالت نازک - بی جے پی کسان مورچہ کے سکریٹری بھوپال سنگھ

جونپور میں بی جے پی کسان مورچہ کے سکریٹری بھوپال سنگھ نے زہر کھا لیا۔ الزام ہے کہ جونپور کے بخشا پولیس نے انہیں کافی پریشان کیا تھا، جس کے نتیجے میں بی جے پی رہنما نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 5:40 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں بخشا پولیس پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کسان مورچہ کے ضلع سکریٹری بھوپال سنگھ عرف بھولے نے ہفتہ کو زہر کھالیا۔ فوراً انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آفیشیل ذرائع کے مطابق 14مئی کی علی الصبح گورا بادشاہ پور تھانہ علاقے کے پچہٹیا گاؤں کے نزدیک ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار بخشا تھانہ علاقے کے کلہنامئو گاؤں باشندہ شیو جیت اور سجیت کمار کی موت ہوگئی تھی۔ حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ کی قیادت میں وارانسی لکھنؤ ہائی وے کو جام کر کے مظاہر کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاٹھیاں برسا کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر سمیت درجنوں افراد کے خلاف پولیس نے چکا جام کرنے سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا۔جمعہ کو بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ نے اپنے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے الزام لگایا کہ سابق ایم پی دھننجے سنگھ کے دباؤ میں بخشا تھانے کی پولیس ان کو ہراساں کررہی ہے۔ ان کے گھر پر پولیس دبش دے کر خواتین کو پریشان کررہی ہے۔ ان کا نمکین کا کارخانہ توڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دن میں 12بجے بی جے پی دفتر پر زہر کھا کر جان دے دیں گے۔ آج بھولے سنگھ بی جے پی دفتر کے بجائے کلہنا مئو گاؤں میں جاکر زہر کھا لیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں ڈاکٹر بی ایس اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا جہاں انکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Leader Killed in Chennai: چنئی میں بی جے پی رہنما کا قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.