ETV Bharat / state

BJP Leader Baijnath Rawat on EVM: 'ای وی ایم پر سوال اٹھانا، ایجاد کردہ کی اہلیت پر سوال کھڑے کرنا ہے'

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 7:20 PM IST

اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections 2022 کے بعد ای وی ایم پر ایک دفعہ پھر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان بیج ناتھ راوت نے ای وی ایم پر سوال کھڑے کرنے والوں کو نصیحت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ای وی ایم پر سوال کھڑے کرنا اس کے ایجاد کرنے والے کی اہلیت پر سوال کھڑے کرنا ہے۔

'ای وی ایم پر سوال اٹھانا، ایجاد کردہ کی اہلیت پر سوال کھڑے کرنا ہے'

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان بیج ناتھ راوت نے کہا کہ جب بھی کوئی چیز ایجاد کی جاتی ہے۔ اس کا تجربہ کیا جاتا ہے اور کامیاب تجربے کے بعد ہی اسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔BJP Leader Baijnath Rawat on EVM

اس لیے ای وی ایم پر جو لوگ سوال کھڑے کر رہے ہیں، وہ لوگ اس کے ایجاد کرنے والے پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای وی مکمل طور سے درست ہے، اگر اس میں کوئی خامی ہوتی تو انہیں جو 140 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، وہ بھی نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav on Assembly Result: چھل سے بل نہیں ملتا ہے: اکھلیش

انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزام عائد کیے جاتے ہیں، لیکن الزام بے بنیاد نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اقدار کا فقدان ہے۔ اس لیے لوگ اس سے اوپر اٹھ کر الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور ہونی چاہیے، لیکن ایمانداری کے ساتھ ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.