ETV Bharat / state

'جرائم کے سامنے بی جے پی حکومت کی خودسپردگی'

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:53 PM IST

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اب تک جو وزیر اعلی اور ان کی حکومت نظم ونسق کا ایک کل پرزہ نہیں تبدیل و درست کرسکے وہ آگے کسی کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔

akhilesh yadav
akhilesh yadav

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت پر جرائم کے سامنے خودسپردگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکوت میں بہن۔بیٹیاں محفوظ نہیں رہ سکتیں۔

مسٹر یادو نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے درندوں کے سامنے خودسپردگی کر رکھی ہے۔ بیٹی الگ، ماں الگ، گاؤں الگ لیکن بیٹیوں کا انجام ایک ہے۔

اقتدار پر قابض افراد کا دل اگرچہ نہ پگھلے، پوسٹ مارٹم کے لئے گئی متاثرہ کی لاش کو دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ایسا معاملہ پہلے نہیں دیکھا۔ ظاہر ہے کہ اترپردیش'بربر ہتّیا پردیش'بن گیا ہے اور خونی بے لگام ہوگئے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے کہا 'آئے دن بیٹیاں حیوانیت کا شکار ہورہی ہیں۔ عصمت دری اور قتل کی فہرست ہی دل کو دہلادیتی ہے۔ مرادآباد میں گھر میں گھس کر بیرون ملک کے شہری سے عصمت دری، کانپور میں جماعت سات کی طالبہ سے اجتماعی عصمت دری کے واقعات اب عام بات ہوگئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
این ای ای ٹی 2020: شعیب آفتاب کی کامیابی کی کہانی، سنیئے خود ان کی زبانی

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اب تک جو وزیر اعلی اور ان کی حکومت نظم ونسق کا ایک کل پرزہ نہیں تبدیل و درست کرسکے وہ آگے کسی کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔ ہر مورچے پر ناکام بی جے پی حکومت کو اب ریاست اور عوا م کے مفاد میں اقتدار کو خیرباد کہنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.