ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے رجب پور پولیس اسٹیشن علاقے کے گاؤں سدپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ نوجوان نئے سال اور ایک نوجوان کی سالگرہ کے موقع پر شدید فائرنگ کر رہے ہیں۔
اتر پردیش میں کسی بھی طرح کے پروگرام میں فائرنگ پر مکمل پابندی ہے۔ لیکن اس کے باوجود شادیوں اور دیگر تہواروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بہت سے واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ امروہہ ضلع کے رجب پور تھانہ علاقہ کے گاؤں صدر پور سے سامنے آیا ہے، جس میں اسلحہ سے صاف طور پر فائرنگ ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور فائرنگ کے ذریعے ہی کیک بھی کاٹا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری
وائرل ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امروہہ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اجے پرتاپ سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کی بنیاد پر رجب پور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، اب اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔