ETV Bharat / state

کانپور : بھیم آرمی کے بھارت بند کا ملا جلا اثر - اترپردیش نیوز

بھیم آرمی نے دلتوں کے ریزرویشن میں پرموشن کو روکنے اور سی اے اے اور این پی آر کے خلاف آج بھارت بند کا اعلان کیا تھا، جس کا کانپور میں ملا جلا اثر دکھائی دیا۔

بھیم آرمی کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
بھیم آرمی کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:32 AM IST

آج اتوار ہونے کی وجہ سے کانپور کے سبھی بازار پہلے سے ہی بند تھے۔ احتجاج کر رہی بھیم آرمی نے ایک جلوس بھی نکالا جسے پولیس نے آگے جانے سے نے روک دیا۔

دیکھیں ویڈیو

شہریت ترمیمی قانون، این آر پی اور این سی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاج چل ہی رہا تھا کہ دلتو ں کو نوکری میں پرموشن میں ملنے والا ریزرویشن ختم کیے جانے کو لے کر دلت سماج کافی ناراض ہے۔

دلتوں کی تنظیم بھیم آرمی نے اس کے خلاف آج بھارت بند کا اعلان کیا تھا۔ جس کانپور میں ملا جلا اثر دکھائی دیا۔کانپور کے سبھی ہول سیل کے بازار اتوار ہونے کی وجہ سے پہلے سے ہی بند تھے۔ بھیم آرمی نے نہ صرف آج بند کا اعلان کیا تھا بلکہ بھیم آرمی کے کارکنان نے آج ایک احتجاجی جلوس بھی نکالا، اس احتجاجی جلوس کو ہرش نگر سے امبیڈکر مجسمہ کمپنی باغ تک جانا تھا لیکن اس کی اجازت نہیں ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے اسے کچھ ہی دور آگے آنے پر روک دیا۔

بھیم آرمی کے اس جلوس میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین بھی تھیں اور مرد بھی تھے، اس جلوس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھی نعرے لگائے جا رہے تھے، اور نوکری میں پرموشن کے لئے ملنے والے ریزرویشن کو ختم کیے جانے پر حکومت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ جب ضلعی انتظامیہ نے امبیڈکر مجسمہ کمپنی باغ کی طرف آرہے جلوس کو چنی گنج پر ہی روک دیا تو بھیم آرمی کی طرف سے صدر جمہوریہ ہند اور گورنر اترپردیس کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا، جسے سٹی مجسٹریٹ کو سب کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا اور اسے صدر جمہوریہ اور گورنر کو بھیج دینے کے لیے دے دیا گیا، اس کے بعد یہ جلوس چنی گنج چوراہے پر اختتام تتام پذیر ہوگیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.