بھیم آرمی کارکنان نے شہر میں ریلی نکالی اور اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
اس کے بعد انہوں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے بھارتی صدر کو ایک میمورنڈم دیا۔
بھیم آرمی کارکنان نے ہجومی تشدد پر قانون بنانے اور اس سے متاثر افراد کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھیم آرمی کا الزام ہے ملک کمزور طبقے کے افراد کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تبریز انصاری کا ذکر کرتے ہوئے بھیم آرمی کے ضلع صدر رام برن نے کہا کہ دلت اور اقلیتی طبقے کے افراد ہی ہجومی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسلم اور دلتوں کو ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے۔ بھیم آرمی نے ایسے معاملوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔