ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے قصبہ نکوڑ میں بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے محکمہ بجلی میں پھیلی بدعنوانی اور دیگر مطالبات کو لے کر نکوڑ کے بجلی گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
دھرنے کے دوران کسانوں نے خستہ ہوچکی بجلی کی لائنوں کو تبدیل کرانے، بجلی کے پول کی دوری کم کرنے، گھریلو کنکشن کے لیے 'سوبھاگیہ اسکیم' دوبارہ سے شروع کرنے اور آندھی طوفان میں ٹوٹے ہوئے بجلی کے پول کی جگہ نئے پول لگوانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے بھارتیہ کسان یونین کے بلاک صدر کملیش چودھری نے کہا کہ 'محکمہ بجلی میں اس وقت بدعنوانی عروج پر ہے، محکمہ کے ملازمین کام نہیں کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ 'کسانوں کے پاس بجلی کے بل جمع کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: یونانی میڈیکل کالج کی تعمیری کام کی تیاریاں زوروں پر
انہوں نے مزید کہا کہ 'کسانوں کے گنے کا بقائے کی ادائیگی مع سود کے کسانوں کو نہیں مل جاتی ہے اس وقت تک کسان بجلی کے بل جمع نہیں کریں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کسان موجود رہے۔