بہرائچ میں گزشتہ کچھ ماہ سے جرائم میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ بہرائچ کے تھانہ ہردی کے تحت آنے والے مہسی گاؤں میں کچھ افراد نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتول کے بھائی اوما شنکر مشرا نے بتایا کہ رات کو کنہیا اپنی بیوی کے ساتھ مویشیوں کو تلیا گاؤں کی طرف لے جا رہا تھا اور جیسے ہی وہ گھر سے تھوڑی دور پہنچے تو گاؤں کے ہی کچھ نوجوانوں نے ان پر گولی چلائی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوئی۔
پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب کنہیا نامی شخص کو گاؤں کے ہی سنتوش مشرا، راجیش مشرا، ارجن مشرا ، نیرج مشرا اور پنکج مشرا نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ملزم سنتوش مشرا، راجیش مشرا، اور ارجن مشرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انکے پاس سے لائسنس والا بندوق بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان میں پرانی رنجش چل رہی تھی جس کی وجہ سے یہ قتل ہوا ہے، پولیس فرار دو ملزموں کی تلاش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزم جیل میں ہونگے،