ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی آر پی ایف جوان نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ایک دیگر واقعہ میں فوجی اہلکار کی موت

سی آر پی ایف کے ایک جوان نے خودکشی کر لی تو وہیں ایک جوان اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔

سی آر پی ایف کے ایک جوان نے خودکشی کر لی
سی آر پی ایف کے ایک جوان نے خودکشی کر لی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 18 hours ago

شوپیاں: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر منگل کو اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ جوان جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ خودکشی کا یہ واقعہ شوپیاں ضلع کے باغبانی فارم زینہ پورہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کو ہلاک کر دیا۔

مہلوک سی آر پی ایف جوان کی شناخت 178 بٹالین کے پرم ویر کے طور پر کی گئی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس معاملے اور اس انتہائی اقدام کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لیے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایک اور واقعہ میں جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں ایک فوجی کی اروس رائفل سے حادثاتی طور پر نیچے گر گئی اور گولی چل گئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ست گنم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک کا تعلق جموں کے سچیت گڑھ سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.