نئی دہلی: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں سنبھل تشدد پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو کے مطابق، وہ سرمائی سیشن کے آغاز سے ہی سنبھل پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
#WATCH | Delhi | Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav says, " since the day when the parliamnet session began, samajwadi party has tried to raise the issue of the sambhal incident. the house didn't function, but our demand is still the same - we want to put our views on the… pic.twitter.com/AEM7LOyPGx
— ANI (@ANI) December 3, 2024
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ "جس دن سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا، سماج وادی پارٹی نے سنبھل واقعہ کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ایوان نہیں چل سکا، لیکن ہمارا مطالبہ اب بھی وہی ہے۔ ہم سنبھل واقعہ پر اپنے خیالات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے سنبھل واقعہ اور حالیہ ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، یو پی میں انتظامیہ من مانی سے کام کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ وہ بی جے پی کے پارٹی ورکرز ہیں۔
اکھلیش یادو نے سنبھل میں تشدد پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ، یہ لوگ ہر جگہ کھودنا چاہتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ، بی جے پی ملک کے اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کرا رہی ہے۔
ایس پی سربراہ نے سنبھل تشدد کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ، اگر یہ لوگ اسی طرح کھودنے کا کام کرتے رہیں گے تو ایک دن وہ ملک کی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کھو دیں گے۔
واضح رہے، سنبھل میں ایک مقامی عدالت نے ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے شاہی جامع مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اس کی مخالف میں سنبھل میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: