مصدقہ ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ ضلع کے منڈیرواں تھانے کے رام پور کھیرا میں منگل کو نامعلوم وجوہات سے آگ لگنے سے معین الدین، عبدل، سریندرن، افروز اقبال کی تقریبا 50 بیگھہے کھڑی فصل جل کر خاک ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے لال گنج علاقے کے مٹھیا گاؤں میں آگ لگنے سے ادے شنکر کے تین بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے، جبکہ آگ کی زد میں آنے سے ایک بھینس کی موت ہوگئی۔
رودھولی علاقے کے وشنو پوروا گاؤں میں آگ لگنے سے نکل چودھری کا رہائشی گھر جل گیا۔ کلویر علاقے کے بگہی گاؤں میں آگ لگنے سے رام دھار، سریش، تیرتھ کے مکانات جل گئے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
آتشزدگی کی اطلاع پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو جلد ہی مالی مدد فراہم کی جائےگی۔