پولیس نے بتایا کہ رائے میں بھدوکھر علاقے کے ایک گاؤں میں جمعہ کی رات اسی گاؤں کے ایک شخص نے ڈرادھمکا کر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
ملزم لڑکی کو کسی سے بھی اس ضمن میں بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا۔ نابالغ لڑکی نے پورا واقعہ اپنے اہل خانہ سے بتایا۔
اہل خانہ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔تحریر ملنے پر سنیچر کو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم فرار ہے۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔