نیشنل لوکمت پارٹی کی ضلع صدر وارث خان اور خواتین ضلع صدر فرح خان نے تمام عہدیداران کے ساتھ آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بریلی میں نیشنل لوکمت پارٹی کی ضلع یونٹ نے آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل آئی ایم سی میں ضم ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے آئی ایم سی کے ریاستی انچارج جنید رضا خان کی موجودگی میں نیشنل لوکمت پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے آئی ایم سی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ریاستی انچارج جنید رضا خاں نے کہا کہ آئی ایم سی میں آنے والے تمام لیڈران کا خیر مقدم ہے اور آج کا دن آئی ایم سی کے لیے خاص دن ہے۔
نیشنل لوکمت پارٹی کے عہدیداران نے اپنی پارٹی چھوڑنے اور مولانا توقیر رضا خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ لوگ آئی ایم سی کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے کانگریس، بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی پر الزام لگایا کہ یہ تمام پارٹیاں سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں ، لیکن یہ پارٹیاں صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔