بریلی: ریاست اتر پردیش میں اسمارٹ شہروں کی جاری کردہ رینکنگ میں بریلی کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ رینکنگ میں بہتری حاصل ہونے کے بعد بریلی میونسپل کارپورشن کے افسران اور نمائندگان کافی خوش ہیں۔ اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ صفائی سروے سنہ 2022 میں بریلی کی رینکنگ میں مزید بہتری ہوگی۔
وزارتِ شہری ترقی نے سنہ 2015 سے اسمارٹ سٹی کی رینکنگ جاری کرنا شروع کیا ہے۔ یہ رینکنگ وزارتِ شہری ترقی کی پروجیکٹ کے کام کی پیشرفت، فنڈ کی منتقلی اور استعمال، ضرورت کی سند، ایڈوائزری، فریم ورک، آؤٹ پُٹ، انٹرپرینورشپ اور کارکردگی کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے۔ بریلی میں ان تمام پہلوؤں پر بہتر طریقے سے کام ہوا ہے۔ Bareilly Improves Its Rank in Smart City Category
وزارت شہری ترقی کی جانب سے سال 2015 میں اسمارٹ سٹی رینکنگ جاری کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ بریلی شہر اس مقابلہ میں سنہ 2018 میں شامل ہوا۔ پہلی مرتبہ شہر کی رینکنگ 95 تھی، لیکن اس کے بعد ترقیاتی کام تیزی سے ہوئے۔ سنہ 2019 میں 56 ویں نمبر پر، سنہ 2020 میں 48 ویں نمبر پر اور سنہ 2021 میں 35 نمبر پر قائم رہتے ہوئے بریلی میں مسلسل اپنی رینکنگ میں بہتری حاصل کی۔
اس کے لیے اسمارٹ سٹی یونٹ کی جانب سے خاص حکمت عملی تیار کی گئی۔ ایک ماہ میں دو سے تین برتبہ میٹنگ ہونے لگیں۔ ظاہر ہے کہ میٹنگ میں جواب دہی کے لیے دستاویزات کے طور پر تیار رہنے کے لیے افسران نے فائلوں کا کام زمین پر اُتارنا شروع کیا اور شہر میں ترقیاتی کام نظر آنے لگے، جہاں کام کرنے میں مشکلات پیش آئیں، وہاں ضلع انتظامیہ کہ مدد سے تمام مشکلات کا نمٹارا کیا گیا۔
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ Smart City Project کے تحت اِنٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ان دنوں تیزی سے اور بہتر کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کتب خانہ فلائی اوور، اربن ہاٹ میں ملٹی سٹوری پارکنگ، میوزیکل فاؤنٹین، اوپن جِم، اسمارٹ کلاسز وغیرہ پر کام ہوا ہے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ آئندہ رینکنگ میں بریلی 'ٹاپ ٹین' میں شامل ہو جائے گا۔ اسی طرز پر کام بھی کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شہری ترقیاتی وزارت کی فہرست میں بریلی سب سے نیچے
تازہ ترین رینکنگ میں آگرہ دوسرے، وارانسی چوتھے، لکھنؤ 10 ویں، بریلی 15 ویں، سہارنپور 24 ویں، پریاگراج 26 ویں، کانپور 29 ویں، علی گڑھ 44 ویں، جھانسی 61 ویں اور مرادآباد 73 ویں مقام پر ہے۔ تازہ ترین رینکنگ میں بہتری کے ہونے کے بعد شہر کے میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم نے مسرت کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بریلی میں تمام طرح کے ترقیاتی کام ان دنوں جاری ہیں۔ یکے بعد دیگرے کاموں پر مسلسل میٹنگس کا دور جاری ہے۔ تمام ذمہ داران کو جواب دہ بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ ریکنگ میں ہم مزید بہتر رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ Bareilly On Fourth Position In Smart City Ranking