حاجی شکیل قریشی نے بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے میڈیسن بینک کھولنے کے یئے کوشاں تھے۔ کچھ برس قبل ضلع انتظامیہ کے تعاون سے میڈیکل بینک کھولنے کی کوشش کی تھی، لیکن چند وجوہات کی بنا پر وہ پروجیکٹ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا۔
اب اُنہوں نے پرانے شہر میں شاہ دانہ روڈ پر میڈیسن بینک کا آغاز ہے۔ اس کے لیے تقریباً ایک مہینے قبل دکان کا معائنہ کیا گیا تھا۔ میڈیسن بینک تیار کرنے کے بعد اس کی باقائدہ شروعات کر دی گئی ہے۔
یہاں تمام غربا اور ضرورت مند لوگوں کو مفت دوا تقسیم کی جا رہی ہے۔ محض تین دنوں میں تین سو سے زائد لوگ دوا حاصل کر چکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دوا چاہے مہنگی ہو یا سستی، یہاں مفت ملتی ہے۔
کسی شخص سے دوا کی کوئ رقم نہیں لی جاتی ہے۔ حاجی شکیل قریشی نی بتایا کہ اُنہوں نے تربیت یافتہ ملازمین کو ہی میڈیسن بینک چلانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ یہاں دوا تقسیم کرنے کے لیئے فارمہ سسٹ کی تعیناتی کی گئ ہے۔ فاسمہ سسٹ کی نگرانی میں ہی لوگوں کو دوا تقسیمکی جا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والدین بالخصوص والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے تحت میڈیسن بینک شروعات کی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اُنکے والدین کا خواب تھا کہ غریب لوگوں کو مفت میں دوائیں مل سکیں۔ یہ میڈیسن بینک اُسی خواب کی تعبیر ہے۔ اس طرح کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہینگی۔