ETV Bharat / state

بریلی درگاہ کے علما کی جانب سے نیپال میں راشن کی تقسیم - اردو نیوز بریلی

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت احسن میاں کی جانب سے نیپال کے نادار اور غریب مسلمانوں کے مدد کے لیے رسد بھیجی ہے، جسے نیپال جاکر درگاہ کے علما کے وفد نے تمام اکثریتی علاقوں میں تقسیم کیا۔

bareilly dargah aala hazrat deligation distributes ration in nepal
بریلی درگاہ کے علماء وفد نے نیپال کے مسلم اکثریتی علاقے میں راشن تقسیم کیا
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 9:41 PM IST

گذشتہ دنوں درگاہ کے سرپرست اور سجادہ نشین کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ نیپال کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد بدحال معیشت کی وجہ سے لوگوں کو دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست اور سجادہ نشین کے ہدایات کے مطابق ایک وفد بریلی سے نیپال پہنچا ہے۔ اس وفد میں شامل علماء کرام نے نیپال میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مساجد میں نماز ادا کی اور مقامی لوگوں کو راشن کے امدادی پیکیٹ تقسیم کیے۔

خاص طو رپر مفتی سلیم نوری، مولانا شہاب الدین رضوی اور مولانا غلام مصطفیٰ رضوی نے نیپال کے ضلع 'کپل واستو' کے کرشن نگر میں جامعہ برکاتیہ میں سنی بریلوی مرکز اعلیٰ حضرت بریلی کا پیغام نیپال کی عوام تک پہنچایا۔

درگاہ کے میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ بریلی سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام نے درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں اور سجادہ نشین مفتی احسن میاں کا پیغام دیتے ہوئے درگاہ اعلیٰ حضرت کے ساتھ نیپال کے سنی مسلمانوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وفد میں اہم رکن کے طور پر شامل 'آل انڈیا تنظیم علماء اسلام' کے جنرل سیکریٹری مولا شہاب الدین نے کہا کہ امن و امان سُنّیت کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ لوگوں کو انسانیت کی خدمت کے لئے بلا تفریق آگے آنا چاہئے۔ اس کے بعد قومی کونسل کے خزانچی مولانا مشتاق، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل مولانا عقیل نعیمی، حاجی کفایت اللہ خان، مولانا محمد احمد، مولانا صدام حسین منصوری، مولانا اکرم فیضی، مولانا احمد یار خان وغیرہ کی موجودگی میں یہ امدادی پیکیج تقسیم کیے گیے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: درجنوں ضرورت مندوں کی مدد

مفتی سلیم نوری نے بتایا کہ یہ تقسیم کل بھی جاری رہے گی۔ آخر میں، تمام علمائے کرام نے پوری دنیا میں امن اور کورونا کے خاتمہ کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.