میٹنگ میں تمام افراد نے عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی.
بارہ بنکی کے پیر بٹاون واقع فضل الرحمان پارک میں انتظامیہ کی پیس میٹنگ میں شہر کے تمام مذاہب کے افراد نے شرکت کی.
اس میٹنگ میں تمام افراد نے کسی بھی صورت میں یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی.
میٹنگ میں مذہبی علماء نے بھی اسلام کے حوالے سے یکجہتی اور امن کی اہمیت بتائی. ساتھ ہی سب سے فیصلہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کی۔
میٹنگ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اس کے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور طئے کیا گیا کہ لوگ اس پر نظر رکھ کر ماحول کو پرامن رکھنے میں تعاون کریں۔
انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جو فیڈبیک حاصل ہوا ہے اس سے یقین ہے کہ ضلع کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔