ETV Bharat / state

بارہ بنکی : پیس پارٹی کارکنان کا احتجاج - بارہ بنکی کی خبریں

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیس پارٹی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے اعظم خان، ڈاکٹر کفیل سمیت دیگر بے گناہوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی : پیس پارٹی کارکنان نے بے گناہوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:18 PM IST

پیس پارٹی کے کارکنان نے ریاستی جنرل سکریٹری دشینت سنگھ چندیل اور ضلع انچارج ظفر انصاری کی قیادت میں احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔

پیس پارٹی کے کارکنان کا الزام ہے کہ بی جے پی حکومت حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سیاسی رنجش میں جیل بھیج رہی ہے۔

پیس پارٹی کارکنان ڈی ایم دفتر پہنچے اور یہاں اعظم خان، ڈاکٹر کفیل خان سمیت جیل میں بند تمام بے گناہوں کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی : پیس پارٹی کارکنان کا احتجاج

پیس پارٹی کارکنان کا الزام ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ تب سے اپوزیشن کی آواز دباکر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے رہنماؤں پر فرضی مقدمے درج کیے جا رہے ہیں اور انہیں سیاسی دشمنی میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔

پیس پارٹی کے مئو کے صدر منور علی، رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کا کنبہ، ڈاکٹر کفیل اور اے ایم یو کے طالب علم عثمانی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ پیس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ان بے گناہوں سے مقدمے ہٹا کر انہیں رہا کیا جائے۔ پیس پارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر یہ نہیں ہوتا ہے تو پیس پارٹی بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.