بارہ بنکی: اقلیتی طبقے کے تمام طلباء کو وظیفے کا فائدہ ملے، اس کے لیے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اس دفعہ منفرد قدم اٹھایا ہے۔ محکمہ نے تمام اقلیتی اداروں میں ورکشاپ اور پیرینٹس، ٹیچرس مینٹنگ بھی منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ انہیں بیدار کر کے تمام اقلیتی طلباء کو وظیفہ دلایا جا سکے۔ Awareness Programme for Minority Scholarship
ضلع اقلیتی بہبود افسر بالیندو دیویدی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے اقلیتی طلبا کو اسکالر شپ دی جاتی ہے، لیکن جانکاری کی کمی کی وجہ سے طلبا اس سے مستفیذ نہیں ہو پاتے۔ اس لیے ہم نے یہ پہل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں بیداری کا میعار درست ہونے کے باوجود بھی اقلیتی طبقے میں حکومتی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل پاتا ہے۔ وظیفے کے ساتھ بھی یہی مسلہ ہے۔ اس لیے اقلیتی طبقے کے ہر طالب علم کو وظیفے سے مستفید کرایا جا سکے، اس کے لیے مذکورہ کاروائیاں کی جائیں گی۔' Awareness Programme for Minority Scholarship
واضح رہے کہ اقلیتی طبقے کے طلبا کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے کئی وظیفہ و اسکالر شپ دی جاتی ہیں۔ اس کے لیے درخواست فارم بھرنے کا عمل جاری ہے۔ اقلیتی طبقے کے طلباء نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر اپنا فارم بھر سکتے ہیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی کوشش ہے کہ اقلیتی طبقے کے طلباء کو کسی ایک وظیفے کی اسکیم سے منسلک ضرور کراہا جائے۔ اس لیے اس نے تمام اقلیتی اداروں کو خاص ہدایات جاری کی ہیں۔ ساتھ ہی وہ پیرنٹس ٹیچر میٹنگ اور ورکشاپ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: