بارہ بنکی میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے قانونی ماہر امیش سنگھ کی شخصیت اور ان کے کارکنوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں خراج پیش کیا گیا۔
مرحوم کنور امیش سنگھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی شامل رہا کرتے تھے جبکہ وہ ہاکی اور ٹینس کے بہترین کھلاڑی تھے۔ واضح رہے کہ امیش سنگھ، مشہور ہاکی کھلاڑی کے ڈی سنگھ بابو کے بھتیجے تھے۔
کنور امیش سنگھ 2 مارچ 1934 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال 1 مارچ 2021 کو ہوا۔ سیول لائین میں واقع گاندھی بھون میں منعقدہ تعزیتی جلسہ کو سینئر ایڈوکیٹ رندھیر سنگھ سمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیش سنگھ کی موت قانونی شعبہ کےلیے بڑا نقصان ہے۔ وہیں مشہور ہاکی کھلاڑی صلاح الدین قدوائی نے کہا کہ ہاکی امیش سنگھ کا خاندانی کھیل تھا اور انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی میں ٹینس ٹیم کی نمائندگی بھی کی تھی۔