ETV Bharat / state

بنارس: آخر کیوں ہر برس یہاں سیور کا پانی جمع ہو جاتا ہے؟ - وارڈ نمبر 70 کٹیہر

محمد سلیم نے بتایا کہ یہ گندہ پانی برسوں سے جمع ہوتا ہے اور صبح سے شام تک ایسے ہی بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس جانب علاقائی کونسلر کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

Banaras: Why is sewage water collected here every year?
بنارس: آخر کیوں ہر برس یہاں سیور کا پانی جمع ہو جاتا ہے؟
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 8:14 PM IST

بنارس کے انبیا منڈی علاقے میں گزشتہ دنوں روڈ پر شیور کا پانی بھرنے سے عاجز آکر علاقائی لوگوں نے کونسلر کو پانی میں محصور کر دیا تھا لیکن پانی نکاسی کو لیکر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے، علاقے میں اسی طرح سے اب بھی پانی جمع ہوتا ہے۔

بنارس: آخر کیوں ہر برس یہاں سیور کا پانی جمع ہو جاتا ہے؟

انبیا منڈی میں سیور کے پانی سے علاقہ کے لوگوں کو نہ صرف آنے جانے میں دقت ہوتی ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں، کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے، مندر جانے میں پریشانی ہو رہی ہے اور مسجد جانے میں بھی نمازیوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے علاقے کے محمد سلیم نے بتایا کہ یہ گندہ پانی برسوں سے جمع ہوتا ہے اور صبح سے شام تک ایسے ہی بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس جانب علاقائی کونسلر کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

Banaras: Why is sewage water collected here every year?
بنارس: آخر کیوں ہر برس یہاں سیور کا پانی جمع ہو جاتا ہے؟

اسی علاقے میں ایک قدیم مندر بھی ہے جس کی سیاح درشن کرنے آتے تھے لیکن علاقے میں پانی بھرنے کی وجہ سے اب سیاحوں کی آمد ختم ہوگئی۔ فرجو سیٹھ بتاتے ہیں یہی پر قدیم کنواں جس پر علاقائی لوگوں کی پانی کی ضرورت مکمل ہوتی تھی لیکن اب کنویں میں بھی گندہ پانی بھر گیا ہے، علاقائی افراد بھی مندر تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔

وارڈ نمبر 70 کٹیہر کے کونسلر افضال احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بنارس میونسپل کارپوریشن نے سیور لائن کو درست کرنے کے لئے بجٹ پاس کر دیا ہے، کام بھی جاری ہے آئندہ چھ ماہ میں مسئلہ کا حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا دُلّی گڑہی میں برسوں سے سیور کا پانی جمع ہوتا ہے اس سلسلے میں ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس مسئلہ کا حل چھ مہینے میں نکل آئے گا اور عوام کو راحت ملے گی۔

مزید پڑھیے: بنارس کے اس علاقے میں گزشتہ 20 برسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا

انہوں نے بی جے پی کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بنارس میں مسلم اکثریتی علاقوں میں دانستہ طور پر ترقیاتی کام نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ بنارس اسمارٹ سٹی کے زمرے میں ہے اس کے باوجود مسلم اکثریتی علاقے میں صفائی اور سیور کے مسائل نہیں سلجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے افسران جان بوجھ کر مسلم علاقوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں اس کی واضح مثال یہ ہے کہ ان کے وارڈ میں تقریبا 24 ہزار کی آبادی ہے اور اس آبادی میں صرف بیس صفائی ملازم تعینات ہیں جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ چالیس ملازم کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.