ETV Bharat / state

دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک

یوم آزادی کے موقع پر پریڈ ریہرسل کے پیش نظر نوئیڈا سے دہلی جارہی بڑی گاڑیوں کی انٹری بند کردی گئی ہے۔

دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک
دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 4:46 PM IST

یوم آزادی کے موقع پر پریڈ ریہرسل کے پیش نظر نوئیڈا کی تمام سرحدوں سے دہلی میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نوئیڈا ٹریفک پولیس اور دہلی پولیس کی میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔

دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک

میٹنگ کے بعد نوئیڈا ٹریفک پولیس نے اس کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے تاکہ لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈوائزری میں گریٹر نوئیڈا سے آنے والی بڑی گاڑیوں کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشرقی پیریفرل ایکسپریس وے کے ذریعے اپنی منزل کی طرف بڑھیں۔

ڈی سی پی ٹریفک گنیش پی ساہا نے بتایا کہ 'دہلی میں 14 اگست کی دوپہر 2 بجے سے 15 اگست کی دوپہر 1 بجے تک داخلہ بند رہے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے53 مہینوں میں 4.5لاکھ نوکریاں فراہم کیں: یوگی آدتیہ ناتھ

ایسی صورتحال میں چلہ ریڈ لائٹ بارڈر سے دہلی جانے والی بڑی گاڑیوں کو چلہ ریڈ لائٹ سے یوٹرن لینا پڑے گا اور نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے مشرقی پیریفرل ایکسپریس وے کے ذریعہ اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.