ETV Bharat / state

اعظم خان بریلی جیل منتقل - رامپور کورٹ سے واپس بجائے سیتاپور جیل لے جانے کے بریلی سینٹرل جیل شفٹ کر دیا گیا

ریاست اترپردیش کے رامپور میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اعظم خان بریلی جیل منتقل
اعظم خان بریلی جیل منتقل
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Mar 5, 2020, 9:19 PM IST

جمعرات کو سیتاپور جیل سے اعظم خان کو رامپور کورٹ لایا گیا۔ اے ڈی جے 6 کورٹ نے تین معاملوں پر سماعت کرتے ہوئے دو الگ الگ تاریخ پر آئندہ سماعت کے احکامات دیے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان جمعرات کو سیتاپور جیل سے رامپور کورٹ پہنچے۔ یہاں اے ڈی جے 6 کورٹ نے ان کی کئی معاملوں پر سماعت کی۔

آج اعظم خان کی تین معاملوں میں سماعت ہوئی، جن میں دو معاملے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی اور ان کے ہمسایہ کے ذریعہ کرایا گیا مقدمہ تھا۔ ان تینوں معاملوں میں عدالت نے آئندہ تاریخ مقرر کی ہے۔ اعظم خان آج عدالت میں محض 10 منٹ ہی رکے۔ اس کے بعد فورا وہ رامپور کورٹ سے سیتاپور جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔

اس دوران یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ اعظم خان کو رامپور کورٹ سے واپس بجائے سیتاپور جیل لے جانے کے بریلی سینٹرل جیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔

اعظم خان بریلی جیل منتقل

اعظم خاں کے دفاعی وکیل خلیل اللہ خان نے بتایا کہ تین معاملوں میں اعظم خان کی شنوائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دو معاملوں میں 13 تاریخ جبکہ ایک معاملے میں 27 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

وہیں عدالت نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان اور ان کے اہل خانہ سیتاپور جیل سے یہاں نہیں لائے جائیں بلکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان کے معاملوں پر سماعت کی جائے گی۔

Last Updated : Mar 5, 2020, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.