ETV Bharat / state

اعظم خان کو دونالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت - اترپردیش کی خبریں

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اپنی دو نالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

permission to sell 12 bore two drain guns
اعظم خان کو دونالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:30 PM IST

سیتاپور جیل میں بند رامپور کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان نے رامپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ڈاک کے ذریعہ اپنی دو نالی بندوقیں فروخت کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ اب وہ اپنی دو نالی بندوقیں فروخت کر سکتے ہیں۔ اعظم خان نے یہ اجازت اسلحہ ایکٹ میں تبدیلی کی وجہ سے طلب کی تھی، جس میں کوئی بھی شخص دو سے زیادہ اسلحہ نہیں رکھ سکتا ہے۔

اعظم خان کے پاس ریوالور، رائفل، اور بندوق سمیت تین اسلحہ لائسنس تھے۔ جس میں سے وہ صرف دو ہی رکھ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے بندوق لائسنس سرینڈر کرنے کا فیصلہ کیا، اور 12 بور دونالی بندوق فروخت کرنے کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت طلب کی تھی، جس پر سٹی مجسٹریٹ نے ان کو دونالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اعظم خان کو دونالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت

سٹی مجسٹریٹ رام جی مشرا نے بتایا کہ محمد اعظم خان نے دو نالی بندوق فروخت کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ہم نے ڈاکٹ کے ذریعے انہیں اجازت دے دی ہے، ڈاک کے ذریعے سے ہی انہوں نے اجازت طلب کی تھی، اعظم خان کو بندوق فروخت کرنے کی ضرورت کیوں پڑی، اس پر سٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت کے حکم کے مطابق تین لائسنس ایک ساتھ نہیں رکھ سکتے، اسی وجہ سے انہوں نے اپنا ایک لائسنس سرینڈر کرنے اور بندوق فروخت کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.