ETV Bharat / state

Darul Uloom Deoband دارالعلوم دیوبند میں جوش و خروش کے ساتھ یوم آزدی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ادارہ کے چاروں دروازوں پر قومی پرچم لہرایا اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔ Tricolour Hoisted In Darul Uloom Deoband

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 5:04 PM IST

azadi-ka-amrit-mahotsav-celebrated-in-darul-uloom-tricolor-flag-hoisted at-all-gates
دارالعلوم دیوبند میں جوش و خروش کے ساتھ یوم آزدی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

سہارنپور: ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند میں جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کا اہمتام کیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔ اس کے بعد مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ بہت سے علمائے کرام نے نہ صرف اپنی جانیں قربان کیں، بلکہ ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ Tricolour Hoisted In Darul Uloom Deoband

ویڈیو

نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور مولانا ارشد مدنی نے طلبہ سے کہا کہ ملک کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے دارالعلوم کے علمائے کرام نے بلا تفریق تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اگر مستقبل میں بھی ہمارے ملک میں کوئی بحران آتا ہے تو ہم سب کو اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

واضح رہے دارالعلوم دیوبند نے ہرگھر ترنگا مہم کے تحت گذشتہ روز ہی چاروں دروازوں پر قومی پرچم لہرایا اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔ مرکزی حکومت نے 13۔15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند نے اپنے چاروں مرکزی دروازوں باب قاسم، باب مدنی، باب الظاہر اور باب معراج پر ترنگا جھنڈا لگا کر مہم کو کامیاب بنانے کا پیغام دیا ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav Celebrated in Darul Uloom

اس دوران علمائے کرام نے یوم آزادی کی اہمیت اور ملک کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بھارت کی آزادی میں ملک کے کروڑوں مسلمانوں اور علمائے کرام کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.