ETV Bharat / state

کانپور: جلوس محمدی کی اجازت نہیں دی گئی تو احتجاج کریں گے: آزاد سماج پارٹی - جلوس محمدی کو نکالنے کی اجازت

آزاد سماج پارٹی نے آج کانپور پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلوس محمدی کو نکالنے کی اجازت نہیں ملے گی تو 25 نومبر کو ہونے والا انڈیا بنام نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ نہیں ہونے دیا جائے گا، اور آزاد سماج پارٹی اس کا احتجاج کرے گی۔

جلوس محمدی نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے: آزاد سماج پارٹی

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 3:47 PM IST

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے کارکنان نے موجودہ صوبائی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر جلوس محمدی نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ مسلم سماج کو نقصان پہنچانے اور ان کی دل شکنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جلوس محمدی نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے: آزاد سماج پارٹی

موجودہ اترپردیش حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی نے کہا کہ کانپور سے نکلنے والے تاریخی جلوس کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی ریلیوں میں لاکھوں کی بھیڑ اکٹھا ہوتی ہے، ان سیاسی جماعتوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ انہیں ریلیاں نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وبا بھیڑ کی وجہ سے پھیلتی ہے تو ان پارٹیوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا صرف مذہبی جلسہ اور جلوس پر کورونا وبا کے اثرات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا آج 'ریل روکو' تحریک کا اعلان

آزاد سماج پارٹی( کانشی رام) کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جلوس محمدی کو ابھی تین دن باقی ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگاتی ہے، اس نعرے کا لحاظ کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کو بھی جلوس محمدی نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.