ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے کوپاگنج علاقے میں آج سواریوں سے بھرا ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ گوپاگنج کی جانب سے ایک آٹو رکشہ سواریاں لے کر مئو کی جانب جارہا تھا، اسی درمیان کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے نزدیک ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں آٹر رکشہ پلٹ گیا۔
اس حادثے میں سداما عمر 60 کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگر چار مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ کل جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع کے نیمیا گھاٹ تھانہ علاقہ کے چرکی ٹونگری کے نزدیک ایک آٹو رکشہ کے پلٹ گیا تھا، جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق مسافروں سے بھرا آٹو رکشہ جب چرکی ٹونگری کے نزدیک پہنچا تبھی بیچ سڑک پر ایک جانور آگیا، اور اس کو بچانے کے دوران آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پلٹ گیا تھا۔