ETV Bharat / state

بہرائچ میں دو قتل سے دہشت کا ماحول - کرائم نیوز

بہرائچ میں ایک نوجوان اور ایک شادی شدہ لڑکی کے قتل کے بعد سے خوف کا ماحول ہے۔

atmosphere of fear in Bahraich after twin murders
بہرائچ میں دو قتل سے دہشت کا ماحول
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 7:31 PM IST

اترپردیش کے بہرائچ کے رسیا علاقے میں ہوئے دو قتل سے دہشت کا ماحول ہے۔ ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری نوشادی شدہ لڑکی کا گلا ریت کر قتل ہوا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ویپن مشرا نے اتوار کو کہا کہ ہفتے کی دیر رات رسیا علاقے کے گاؤں جان داخلہ بلبل میں راجیندر بھارتی کو نامعلوم لوگوں نے سوتے وقت گولی ماردی۔ ان کو ضلع اسپتال علاج کےلئے بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےدیا۔ ان کی بیوی وملا بھارتی نے کہا کہ قریب ڈیڑھ بجے رات نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر ان کے شوہر کو قتل کردیا۔ قاتلوں کو انہوں نے بھاگتے ہوئے دیکھا۔
دوسرا واقعہ بھی رسیا علاقے کے وشناپور گاؤں میں ہوا۔ سبھاش کی بیٹی رانی دیوی کی ان کے گھر کے پاس ہی یوکی لپٹس کے باغ میں گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔ اس کی شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی۔ اس کے والد نے گاؤں کے ہی چھوٹکؤ نام کے ایک شخص پر مقدمہ درج کرایا ہے۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے گھر سے رسی، اوڑھنی بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر بال لگے ہوئے ملے ہیں۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.