ETV Bharat / state

چلتی ٹرین سے گر گئی خاتون، آر پی ایف جوان نے بچائی جان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 10:19 AM IST

RPF Jawan saved the woman گونڈا جنکشن پر گورکھ دھام ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوتے وقت ایک خاتون گر گئی، خاتون ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔ اس مشکل وقت میں ایک آر پی ایف کانسٹیبل نے فرشتے کی طرح وہاں پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔

RPF Jawan saved the woman
RPF Jawan saved the woman
چلتی ٹرین سے گر گئی خاتون، آر پی ایف جوان نے بچائی جان

گونڈہ: اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کے دوران ایک خاتون کے گرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گرنے کے بعد خاتون ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان بری طرح پھنس گئی۔ تاہم وہاں موجود آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل نے فوری طور پر خاتون کو پلیٹ فارم پر کھینچ کر ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو لکھنؤ سے گورکھپور جانے والی ٹرین نمبر 12556 گورکھ دھام ایکسپریس گونڈا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر کھڑی تھی۔ سگنل ملنے کے بعد ٹرین پلیٹ فارم سے آہستہ آہستہ چلنے لگی۔ اسی دوران ایک خاتون مسافر نے چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی۔ ٹرین میں سوار ہوتے وقت خاتون گر گئی جس کی وجہ سے وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان بری طرح پھنس گئی۔ خاتون کو ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنسے دیکھ کر وہاں موجود آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل رام سندر جیسوار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو پلیٹ فارم سے کھینچ کر بچا لیا۔ یہ سارا واقعہ پلیٹ فارم پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ ریلوے انتظامیہ اور مقامی لوگ ہیڈ کانسٹیبل کی بہادری کو سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: مالدہ کا دس سالہ لڑکا چلتی ٹرین کو روک کر ہیرو بن گیا

اس پورے معاملے میں آر پی ایف انسپکٹر نریندر پال سنگھ نے بتایا کہ گورکھ دھام ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے ایک خاتون گر گئی تھی۔ خاتون کے گرتے ہی وہاں موجود آر پی ایف کانسٹیبل رام سندر جیسوار نے خاتون کی جان بچائی۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم ٹرین روکنے کے بعد خاتون کو بٹھایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.