ETV Bharat / state

انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار - bulandshahr

بلند شہر میں ایک پولیس تصادم میں 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش کوپولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 10:31 AM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے جہانگيرآباد علاقے میں پولیس تصادم میں 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش زخمی ہو گیا ہے، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

خیال رہے کہ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ این كولنچ نے آج صبح اس بات کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کی رات پولیس نے جهانگيرآباد علاقے میں سكندرآباد، گریٹرر نوئیڈا راستے پر موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں کو گھیرلیا۔

خود کو گِھیر ا ہوا دیکھ بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس میں انعامی بدمعاش پرنس زخمی ہو گیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا، پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرنس کے خلاف کئی کیس درج ہیں، اس کے پاس سے پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، جس کی گرفتاری پر 25 ہزار کا انعام بھی تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.