ETV Bharat / state

اعظم خاں کے ایک اور قریبی کو پولیس نے گرفتار کیا - انسانی حقوق

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس کی جانب سے رکن پارلیمان اعظم خاں کے حامیوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جارہی مہم کے دوران اعظم خاں کے ایک اور قریبی ساتھی مسعود خاں عرف گڈو کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

اعظم خاں کے ایک اور قریبی مسعود خاں عرف گڈو کو پولیس نے گرفتار کیا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:55 PM IST

رامپور میں پولیس اب تک اعظم خاں سمیت ان کے درجن بھر قریبیوں کو گرفتار کر کے سنگین دفعات کے تحت جیل بھیج چکی ہے۔

رامپور میں پولیس کی جانب سے رکن پارلیمان اعظم خاں کے حامیوں اور ان کے قریبیوں کی دھڑپکڑ لگاتار جاری ہے۔

اعظم خاں کے ایک اور قریبی مسعود خاں عرف گڈو کو پولیس نے گرفتار کیا

آج پولیس نے اعظم خاں کے قریبی اور سماج وادی پارٹی کے سرگرم کارکن مسعود خاں عرف گڈو کو رامپور کے شاہ آباد گیٹ سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق اعظم خاں کے قریبی محلہ عطاء اللہ نور کے ساکن مسعود خاں کئی معاملوں میں فرار چل رہے تھے۔ ان پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

پولیس کپتان شگن گوتم نے بتایا کہ گرفتار ملزم پر تھانہ عظیم نگر، رامپور میں دائر مقدمہ نمبر 312/19 دفعہ 420، 467، 468، 471، 447، 409، 201، 120بی اور 3/4 پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے خلاف ایکٹ اور تھانہ کوتوالی رامپور میں دائر مقدمہ نمبر 498/19 دفعہ 420، 447، 467، 468، 471 میں مسلسل فرار چل رہے تھے۔ آج گرفتاری عمل میں آئی۔

اعظم خاں کے قریبیوں کی گرفتاری کے عمل کے بعد ایک خاص بات جو پولیس محکمہ کی جانب سے رامپور میں گزشتہ دو مرتبہ سے نوٹس میں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی اعظم خاں کے کسی قریبی کو پولیس گرفتار کرتی ہے تو اس ملزم کو حوالات میں بند کر کے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جاتی ہے۔

ایسے میں سوال یہ ہے کہ جو شخص ابھی اس کا جرم ثابت کرانے کے لیے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں کیا اترپردیش پولیس کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ کسی ملزم کو حوالات میں بند کرکے اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرے؟ کیا اس سے کسی شخص کی عزت نفس مجروح نہیں ہوتی؟ کیا انسانی حقوق کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.