ETV Bharat / state

Maintain Harmony This Holi: رامپور کی مساجد میں نماز جمعہ تاخیر سے ادا کر نے کا اعلان

رامپور انتظامیہ کی جانب سے ہولی اور شب برات کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ باہمی اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے تہوار منائیں۔Muslim Cleric For Shifting Of Namaz Timings On Holi

نماز جمعہ تاخیر سے ادا کر نے کا اعلان
نماز جمعہ تاخیر سے ادا کر نے کا اعلان
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 7:49 AM IST

Updated : Mar 18, 2022, 9:18 AM IST

ملک بھر میں آج برادران وطن رنگوں کا تہوار ہولی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں اور آج ہی شب برات کا موقع ہے۔ اسلامی مہینے کے لحاظ سے آٹھواں مہینہ شعبان المعظم کی پندرہویں شب کو مسلمان شب بیداری کرتے ہوئے عبادات و ریاضت میں مشغول رہتے ہیں، اس کے علاوہ مسلمان قبرستان جا کر اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہیں۔Muslim Cleric For Shifting Of Namaz Timings On Holi

نماز جمعہ تاخیر سے ادا کر نے کا اعلان

رواں برس ہولی اور شب برات جمعہ کے دن ہے۔ اس لئے ملک کی متعدد ریاستوں میں انتظامیہ کی جانب سے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

وہیں ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آپسی بھائے چارے کا ماحول بناتے ہوئے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنے اپنے تہوار کو منائیں۔ وہیں ضلع کی مساجد کے ائمہ سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کی نمازوں کا اہتمام تمام مساجد میں دوپہر دو بجے کے بعد کیا جائے۔

ہولی کے پیش نظر رامپور کی جامع مسجد سمیت ضلع کی تمام مساجد میں نماز جمعہ دوپہر دو بجے کے بعد ادا کی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ اور جامع مسجد کمیٹی کے اس فیصلے کا تمام مساجد کے ذمہ داران نے خیر مقدم کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند رامپور کے امیر اور معروف عالم دین مولانا عبدالخالق ندوی نے کہا کہ ہمیں اپنے برادران وطن کے تہوار کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے جمعہ کی نماز تاخیر سے ادا کر لینی چاہئے۔

انہوں نے شرعی طور پر نمازوں کے اوقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شریعت میں جمعہ کے اوقات میں کافی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کا وقت 12:15 سے شروع ہوتا ہے جو تقریباً 3:30 بجے تک رہتا ہے۔ لہذا ہمیں تھوڑی تاخیر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:Friday Prayer Time Change in View of Holi: شب برات اور ہولی کو بھائی چارے کے ساتھ منانے پولیس اور مسلم ذمہ داران کی اپیل

اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے برادران وطن کا یہ تہوار سال میں ایک دفعہ آتا ہے، لہذا ہمیں ان کا تعاون کرنا چاہیے اور اس سے آپسی محبت اور بھائی چارے کو تقویت بھی ملتی ہے جس کی آج اشد ضرورت ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2022, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.