ETV Bharat / international

حزب اللہ نے اسرائیل پر 250 میزائل داغے، بیروت میں آئی ڈی ایف کے حملے میں 29 ہلاک - HEZBOLLA ATTACK ISRAEL

حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر 250 میزائل داغ کر بڑا حملہ کیا۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر 250 میزائل داغے
حزب اللہ نے اسرائیل پر 250 میزائل داغے (Image Source: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2024, 10:45 AM IST

بیروت: حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل پر بڑا حملہ کیا۔ یہ حملہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی اطلاعات کے درمیان کیا گیا ہے۔ اس سے دونوں کے درمیان ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا ہے۔

حزب اللہ کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیل پر 250 میزائل داغے جانے کی خبر ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں کسی کے مارے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔ اس دوران 29 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔یہ حملے وسطی بیروت کے گنجان آباد علاقے بستہ میں کیے گئے۔ اس دوران ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔

آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے علاقے داحیہ میں حزب اللہ کے 12 کمانڈ سینٹرز پر حملہ کیا۔ ان میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس یونٹ کے زیر استعمال علاقے، ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل یونٹ اور یونٹ 4400 شامل ہیں۔ وہ شام کے راستے ایران سے لبنان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ذمہ دار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.