ETV Bharat / state

ایئر اسٹرائک برسی: شہید وشال پانڈے کے والدین کا کوئی پرسان حال نہیں - up urdu news

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہید وشال پانڈے کے والد نے بتایا کہ آخری رسومات ادا کرنے کے وقت اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے وعدہ کیا تھا کہ بنارس میں شہید وشال پانڈے کا مجسمہ لگایا جائے گا۔

شہید وشال پانڈے کے والدین کا کوئی پرسان حال نہیں
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 8:10 PM IST

موجودہ حکومت فوجی اہلکاروں اور ان کے گھر والوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے۔ آج پلوامہ حملے کی برسی ہے اور بنارس کے وشال پانڈے کی شہادت بھی اسی حملے سے جڑی ہوئی ہے۔ اس وقت وشال پانڈے کے اہل خانہ سے اترپردیش و مرکزی حکومت نے خوب وعدے کیے تھے لیکن اب تک ان وعدوں کو مکمل نہیں کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہید وشال پانڈے کے والد نے بتایا کہ آخری رسومات ادا کرنے کے وقت اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے وعدہ کیا تھا کہ بنارس میں شہید وشال پانڈے کا مجسمہ لگایا جائے گا، ان کے گھر تک پکی روڈ بنائی جائے گی اور ان کے والدین کی مالی امداد کی جائے گی۔

وشال پانڈے کے والد نے بتایا کہ ابھی تک ان وعدوں میں سے کچھ بھی پورا نہیں ہوا۔ حکومت نے وشال پانڈے کی اہلیہ کو ملازمت و مالی امداد فراہم کی لیکن والدین کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کے لیے شہادت دی ہے لیکن حکومت کو ان کے والدین کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اب ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری عمر 60 برس سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اب ہمارے پاس ملازمت بھی نہیں ہے۔ وشال کی ماں ضعیف ہوچکی ہے۔ ایسے میں مالی تنگی کا خدشہ ہے حکومت نے اس بارے میں توجہ نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندانہ حملے میں سی آر پی ایف کے40 جوان شہید ہوئے تھے جس کے ردعمل میں بھارت نے پاکستان کے سرحد میں جاکر ائیر اسٹرائک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

شہید وشال پانڈے کے والد نے بتایا کہ مشن مکمل کر کے لوٹ رہے بھارتی فضائیہ کے جوان وشال پانڈے کے آئیر کرافٹ میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی جس میں بنارس کے وشال کمار پانڈے کی شہادت ہوئی لیکن تفتیش کے بعد یہ بات سامنے ائی کہ بھارتی فوج نے دشمن کا جہاز سمجھ کر بڑگام میں مار گرایا تھا جس میں وشال پانڈے کی شہادت ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.