وارانسی: جانوروں سے ہر کوئی پیار کرتا ہے۔ اسی لیے لوگ انہیں اپنے گھروں میں پالتے ہیں لیکن ہم جس خاتون کے بارے میں آج بتانے جارہے ہیں وہ بے آواز، بے سہارا یا گھر سے نکالے گئے جانوروں کو بڑے لاڈ پیار سے پالتی ہیں۔ Unique love of Swati Balani for animals
وارانسی کی سواتی بالانی کی کہانی کچھ مختلف ہے۔ شہر کے سکرول علاقے کی رہائشی سواتی کو بے آواز اور بے سہارا جانوروں سے کچھ خاص ہی پیار ہے۔ اس لئے سواتی نے اپنے عالیشان گھر کو چڑیا گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔ سواتی کو جانوروں سے اتنا پیار ہے کہ لوگ اسے 'موگلی' بھی بلاتے ہیں۔ سواتی بالانی کے گھر کے جانور ذرا مختلف ہیں۔ یہ وہ جانور ہیں جو معذور ہیں، یا ان کے مالک نے کسی بیماری کی وجہ سے انہیں گھر سے نکال دیا ہے۔ ان کے پاس 2 بیل ہیں جن میں سے ایک اندھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کے پاس ایک عقاب بھی ہے۔ اس کے علاوہ سواتی کے گھر میں 25 سے زائد ملکی، غیر ملکی کتوں کے ساتھ 13 بلیاں بھی ہیں۔
سواتی ان تمام بے سہارا جانوروں اور پرندوں سے اتنی محبت کرتی ہیں کہ انہوں نے سب کا الگ الگ نام رکھا ہے۔ کتوں کے ناموں کی بات کریں تو سلطان، لڈو، چنی، گٹو، راکسی، کالو، راون، شیرا، سبزی، مچھلی، جھمرو برفی، لیزا، بلبل، جمی، مائیکرو اور بیری ہیں۔ بلیوں کے نام چلبل، جیکی، پکسی، ہنی، سولی، بلو اور جارڈن ہیں۔ چیل کا نام چیلو ہے۔ اس کے ساتھ سواتی گھر کے قریب رہنے والے آوارہ جانوروں کو بھی کھانا دیتی ہیں۔ گھر کی چھت پر مختلف پرندوں کے ساتھ درجنوں کبوتر بھی ہیں۔
سواتی کی والدہ میڈیکل آفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوچکی ہیں۔ ان کے والد ایک بینک افسر کے طور پر ریٹائرڈ ہیں۔ سواتی اپنے دوستوں کی مدد سے ان جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ سواتی نے ممبئی سے مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی اور کچھ دن وہاں کام کیا پھر بنارس لوٹ آئیں اور تقریبا 10 سال سے مسلسل جانوروں کی خدمت کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے سواتی بالانی بتاتی ہیں کہ انہیں بچپن سے ہی جانوروں سے پیار تھا، نانا اور دادا جی کو بھی جانوروں سے بہت لگاؤ تھا۔ دونوں گھروں میں بہت سے جانور تھے اور اس طرح سے وہ بچپن سے ہی جانوروں کے درمیان بڑی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں راستے میں زخمی جانوروں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ زخمی جانوروں کو دکھ کر پہلے وہ ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہیں پھر وہ جانور کو گھر لے آتی ہے۔ اسی طرح سے ان کے گھر میں کئی جانور ٹھہرے ہوئے ہیں۔ Unique Love for Swati Balani Animals
سواتی بالانی نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ ان کے خاندان کے افراد ان کے لیے بچوں کی طرح ہیں۔ اگر شادی کرلی ہوتی تو شوہر کے گھر والوں کا خیال رکھنا پڑتا۔ پھر اس سب کا کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی انہیں ان جانوروں کے ساتھ رہنے میں ملتی ہے۔ وہ تقریبا 10 سال سے ان جانوروں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ تمام جانور ان کے خاندان کے رکن ہیں۔
مزید پڑھیں:
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کتے اور بلی ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہوتے ہیں لیکن بنارس کے اس منفرد گھر میں سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ سواتی بالانی کہتی ہیں کہ جہاں محبت ہو وہاں سب کچھ ممکن ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جانوروں کی خدمت کرنا ان کو بہت اچھا لگتا ہے۔ سواتی کو بچپن سے ہی جانوروں سے محبت ہے۔ ریٹا بالانی بتاتی ہیں کہ ان کی بیٹی سواتی اسی سے شادی کریں گی جو ان جیسی معصوم سے محبت کرے گا۔