علی گڑھ:دور جدید میں تبدیلی صحافت میں سب سے زیادہ صحافیوں کے لئے خوش آئندہ اور چیلینج ہے کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو اس تبدیلی سے ہم آہنگ کرواتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو سیکھ کر اپنی صحافتی مہارت میں اضافہ کرکے اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں صحافت میں ڈیجیٹل مہارت کی ضرورت دن بدن بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر اے ایم یو شعبہ ماس کمیونیکیشن پوسٹ گریجویشن ڈیجیٹل جرنلزم کا ایک نیا کورس شروع کر رہا ہے۔ صدر شعبہ ڈاکٹر پیتاباس پردھان نے کہا کہ آج کے ڈجیٹل دور میں صحافت میں ڈجیٹل مہارتوں کی ضرورت بڑھ رہی ہے، اسی کے پیش نظر شعبہ، ڈجیٹل جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس شروع کر رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ اس کورس کا مقصد طلباء میں ڈجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا ہے، جس میں میڈیا کی دنیا کے مختلف امور جیسے ویڈیو ایڈیٹنگ، فوٹو ایڈیٹنگ، اور ساؤنڈ ریکارڈنگ وغیرہ کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین سافٹ ویئر کا علم بھی شامل ہے۔ پردھان نے بتایا کہ کورس کی مدت ایک سال ہوگی جس میں کل 30 سیٹیں ہوں گی اور یہ دو سمسٹر میں مکمل ہوگا۔ شعبہ کے ذریعہ کرائے جانے والے تحریری امتحان کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ کسی بھی سبجیکٹ میں گریجویٹ پاس امیدوار داخلہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ نصاب تعلیم سے متعلق معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Sure Wokshop in AMU اے ایم یو میں 26 فروری سے انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا اہتمام
واضح رہے اے ایم یو کے ماس کمیونیکیشن شعبہ میں پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ ان جرنلزم، ایم اے ماس کمیونیکیشن اور پی ایچ ڈی بھی کروائی جاتی ہے۔