دراصل اے ایم یو پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 112.05 اور 113.20 فی لیٹر ہے جب کہ ضلع علی گڑھ کے دیگر پٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 96.25 اور 87.75 فی لیٹر ہے۔ یہی وجہ ہے کے آج کل اے ایم یو پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی خرید میں گراوٹ آئی ہے، جہاں پہلے لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملا کرتی تھیں وہیں اب چند افراد ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اے ایم یو کے پٹرول پمپ پر ضلع علی گڑھ کے دیگر پٹرول پمپس کے مقابلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم رہتی تھی، یہی وجہ تھی کہ طلبہ اور ملازمین اے ایم یو پٹرول پمپ سے ہی پیٹرول اور ڈیزل خریدتے تھے اور اب قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب علی گڑھ کے دیگر پٹرول پمپس سے پٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ AMU Students On Petrol Price Hike At AMU Petrol Pump
وہیں اس معاملے پر اے ایم یو کے پی آر او نے بتایا کہ اے ایم یو کا پٹرول پمپ کنزیومر پٹرول پمپ ہے، جس کی قیمت ہر مہینے کی پہلی اور سولہ تاریخ کو IOCL طے کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اے ایم یو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت زیادہ ہے۔ اے ایم یو کے طلبہ اور طلبا رہنماؤں نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ اے ایم یو کے پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کریں یا علی گڑھ کے دیگر پٹرول پمپ پر جس قیمت میں پیٹرول اور ڈیزل مل رہا ہے، اسی قیمت میں اے ایم یو پٹرول پمپ پر بھی پٹرول اور ڈیزل مہیا کروائیں۔ Petrol Price At AMU Petrol Pump
طلبہ اور طلبا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اے ایم یو میں غریب گھر سے طلبا آتے ہیں، ایک تو ویسے ہی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اس پر سے بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں سے طلبا پریشان ہیں اور اب اے ایم یو کے پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پیٹرول تقریبا 16 روپے اور ڈیزل تقریبا 25 روپے مہنگا مل رہا ہے، اس لیے اس معاملے پر اے ایم یو انتظامیہ کو غور و فکر کرنا چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ اے ایم یو پٹرول پمپ پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ AMU Petrol Pump