ETV Bharat / state

AMU PHD Entrance Exam Date Changed: اے ایم یو پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخ تبدیل - amu phd admission test date changed

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کنٹرولر دفتر نے قانون فیکلٹی اور اگریکلچرل سائنس فیکلٹی کے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 20 جون سے بڑھا کر 25 جون 2022 کردی ہے۔ جس کی وجہ نقل و حمل کی خدمات میں خلل بتائی گئی ہے۔ AMU PHD Entrance Exam Date Changed

AMU PHD Entrance Exam Date Changed
AMU PHD Entrance Exam Date Changed
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:23 AM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے (اے ایم یو) کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 20 جون 2022 کو ہونے والے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخ کو بڑھا کر 25 جون 2022 کر دیا گیا ہے۔ AMU PHD Entrance Exam Date Changed۔ کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹس کے مطابق پی ایچ ڈی کے داخلے امتحان کی صرف تاریخ تبدیل کی گئی ہے باقی طلبہ کے داخلہ امتحان کا سینٹر، وقت اور ہال ٹکٹ یا ایڈمٹ کارڈ وہی رہے گا ان میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اے ایم یو پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخیں تبدیل

کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی دیگر فیکلٹیوں کے پی ایچ ڈی داخلہ امتحانات جو 21 جون کے بعد ہیں ان میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے وہ سب اپنے طے شدہ وقت پر ہی ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز اے ایم یو کنٹرولر دفتر نے پہلی اور چھٹی جماعت کے داخلے امتحانات جو 19 جون 2022 کو ہونے تھے، کو ملتوی کردیا گیا تھا، جس کی وجہ نقل و حمل کی خدمات میں خلل ہی بتائی گئی تھی۔ کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلی اور چھٹی جماعت کے داخلے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مستقل یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com کو دیکھتے رہیں، جس پر داخلہ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.