کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس میں گزشتہ تقریبا دو ماہ سے اے ایم یو بھی بند ہے لیکن آج رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے سبھی دفتر کو صبح 9 بجے سے 2:30 بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے 1 بجے تک 8 جون 2020 سے کھولنے کی ہدایت دی۔
جاری کردہ نوٹس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین کو گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
نوٹس میں سبھی شعبہ کے سربراہ سے درخواست کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سماجی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
یونیورسٹی کے جو ملازمین ریڈ زون علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، ان کی اطلاع علی گڑھ انتظامیہ کو دے دی گئی ہے۔ ان کو اے ایم یو میں آنے کی ضرورت نہیں ہے.
اے ایم یومیں دفتر 8 جون سے کھلیں گے - amu corona virus
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس ) نے سبھی دفتر 8 جون سے 100 فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ صبح 9 بجے سے 2:30 بجے تک کھولنے کا نوٹس جاری کیا ہے،
![اے ایم یومیں دفتر 8 جون سے کھلیں گے اے ایم یو دفتر 8 جون سے کھولے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7499000-196-7499000-1591424675478.jpg?imwidth=3840)