گذشتہ کئی روز سے امروہہ میں ایک نوجوان لاپتہ ہونے کے بعد آج اس کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ نوجوان نجی ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔
نوجوان کے اہلخانہ نے پولیس پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے کیونکہ نوجوان کی لا ش گاؤں کے ہی ایک کھیت میں پڑی ہوئی پائی گئی۔
حسن پور تھانہ علاقہ کے گاؤں جھنڈی مافی کا رہنے والا امر سنگھ نامی یہ نوجوان گجرولا پولیس اسٹیشن علاقے کے ایک گاؤں کاکوتھر میں نجی ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔
نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امر سنگھ 31 دسمبر سے لاپتہ تھا جب یہ نوجوان نہیں ملا تو اس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی شکایت تھانہ گجرولا میں درج کرائی۔
اہلخانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں تھانے اور چوکی کے صرف چکر لگوائے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد بدھ کی صبح گھر والوں کو گاؤں کے کنارے کھیت میں نوجوان کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔
علاقے کے اعلی پولیس آفیسر اور حسن پور علاقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیندر سنگھ نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا جلد ہی اس معاملے کے خلاصے کی بات کر رہے ہیں۔