ETV Bharat / state

امروہہ: ڈسٹرکٹ اسپتال میں کورونا ٹیکا کاری مہم شروع - امروہہ ای ٹی وی بھارت خبر

گذ شتہ کئی ماہ سے عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرعوام میں بے چینی پائی جا رہی تھی ۔ تاہم آج سے ملک گیرسطح پر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کورونا ویکسینشن مہم کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔

ڈسٹرکٹ اسپتال میں کورونا ویکسینیشن شروع
ڈسٹرکٹ اسپتال میں کورونا ویکسینیشن شروع
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 4:55 PM IST

ادھر ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں کورونا ویکسین کے لئے 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔اس مہم کے تحت سب سے پہلے شعبہ صحت کےکارکنان کو یہ ویکسین دی جارہی ہے۔

آج صبح ٹھیک ساڑھے دس بجے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے تحفظات کے پیش نظر ملک کے سائنسدانوں نے محنت ومشقت کے دیسی ویکسین بناکر ایک تاریخ رقم کی ہے ۔

کورونا ویکسینیشن شروع

امروہہ کے ضلع اسپتال کے مرکز پرڈی ایم امیش مشرا نے فیتہ کاٹ کر اس مہم کا آغاز کیا۔ اور پھر وزیر اعظم مودی کے افتتاح کے بعد شعبہ صحت کے کارکنان کو ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوا ۔

سب سے پہلے کورونا ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم آیشمان کے منیجر مکیش کمار کو کورونا ویکسین لگائی گئی ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار نے کہا کہ یہ ویکسین ملنے کے بعد وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے کیونکہ یہ ویکسین ملک کے عظیم سائنس دانوں نے بڑی محنت سے بنائی ہے۔

اس موقع پر ریاست بھر کے ڈاکٹرز سمیت ڈی ایم اور ایس پی بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیش مشرا نے بتایا کہ امروہہ میں چار ویکسینیشن مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ، جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایت نامے پر عمل پیرا ہوکر ویکسینیشن جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.