ETV Bharat / state

اتر پردیش: خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا - اترپردیش کے ضلع شاملی

اترپردیش کے ضلع شاملی میں رہنے والی خاتون نے ہریانہ کے ملہوترا پرائیویٹ ہسپتال میں چار بچوں کو جنم دیا۔

یو پی کی خاتون
یو پی کی خاتون
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 3:11 PM IST

ضلع شاملی کی کاجل نامی خاتون کو دو روز قبل ہریانہ کے پانی پت میں واقع ملہوترا ہسپتال میں لایا گیا تھا، جہاں انہوں نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زچہ اور بچے سبھی صحتیاب ہیں اور نرس کی نگرانی میں ہیں۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر پُنیت ملہوترا نے کہا 'چار بچوں میں سے ایک لڑکی ہے اور تین لڑکے ہیں، اور ان کا وزن 800 گرام سے لے کر ایک کلو تک ہے'۔

انہوں نے کہا 'میں نے یہ پہلا معاملہ دیکھا ہے، جس میں خاتون نے ایک وقت میں چار بچوں کو جنم دیا اور زچہ و بچے دونوں صحتمند ہیں '۔

پُنیت نے کہا کہ 'کاجل اور اس کے خاوند اروند اتوار کو ہسپتال آئے تھے، کاجل شدید درد میں مبتلا تھی، جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا'۔

انہوں نے کہا 'حاملہ خاتون کا آپریشن ہائی رسک میں کیا گیا، اور آپریشن کامیاب رہا'۔

ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کو رکھا جا رہا ہے، ایسے میں جن لوگوں کے پاس پیسے ہیں وہ تو نجی (ہرائیویٹ) ہسپتالوں کا رخ کریں گے، لیکن غریبوں کے علاج کے لیے فی الحال کہیں بھی جگہ نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.