ETV Bharat / state

Dead Body on Byke کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ایمولینس نہ ملنے پر بہن کی لاش کو بائک پر لے گیا بھائی - اوریا میں ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر

اوریا میں ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر ایک نوجوان اپنی بہن کی لاش کو بائیک پر گھر لے گیا۔ اس دوران وہاں موجود بھیڑ میں سے کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

ایمولینس نہ ملنے پر بہن کی لاش کو بائک پر لے گیا بھائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 5:01 PM IST

اوریا: ضلع کے ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایک افسوسناک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں ایمبولینس نہ ملنے پر ایک بھائی اپنی بہن کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھر لے جا رہا ہے۔ اس دوران ہسپتال میں موجود کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

پورا معاملہ ضلع کے بیدھونا سی ایچ سی مرکز کا ہے۔ یہاں بدھ کو نوین بستی ویسٹ کے رہنے والے پربل پرتاپ سنگھ کی بیٹی انجلی (20) نے غلطی سے گھر میں پانی گرم کرنے کے لیے بالٹی میں ڈالی گئی الیکٹرانک راڈ کو چھو لیا۔ کچھ ہی دیر میں انجلی کی حالت سنگین ہو گئی۔ کنبہ کے لوگ بائک سے بدھونا سی ایچ سی پہنچے۔ اسے یہاں دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انجلی کی موت کی خبر پر گھر والوں میں افراتفری مچ گئی۔ اس دوران لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا۔

متوفی انجلی کے بھائی نے لاش گھر لے جانے کے لیے اسپتال سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا۔ ہسپتال سے ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر اس نے لاش کو موٹر سائیکل پر گھر لے جانے پر رضامندی ظاہر کی۔ متوفی انجلی کی بڑی بہن اور بھائی نے موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے لاش کو دوپٹہ میں باندھا تاہم سی ایچ سی میں تعینات کسی اہلکار نے انہیں ایمبولینس کی سہولت فراہم نہیں کی۔ اس کے بعد وہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔ اس دوران وہاں موجود بھیڑ میں سے کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ بدھ کو اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے متعلقہ ڈاکٹروں بشمول سی ایچ سی سپرنٹنڈنٹ کو وہاں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران سی ایم او ڈاکٹر سنیل کمار ورما نے کہا کہ ویڈیو ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ یہ پورا واقعہ بدھونا سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ سی ایچ سی سپرنٹنڈنٹ اور ایک ڈاکٹر کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس طرح کی غلطی مستقبل میں نہ دہرائی جائے، انہیں ہر ایک کو ایک منفی انٹری دی جا رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی نے ٹویٹ کیا ہے، "یوگی حکومت میں صحت خدمات کا جنازہ ہوا، بھائی بہن کی لاش کو بائیک پر گھر لے گئے! اوریا کے بدھونا میں سی ایچ سی کے باہر، بہن کی لاش کو موٹر سائیکل پر پیٹھ پر باندھ کر گھر لے گئے۔ یہ خبر انتہائی افسوسناک اور انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ ہے، ترقی کے بلند بانگ دعوے کرنے والی بی جے پی حکومت کی انتظامیہ اور محکمہ صحت ایمبولینس کا انتظام نہیں کرسکے، شرمناک!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.